بریکنگ : پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی

0
37

لاہور :پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ، بزدار حکومت اقدامات کی بجائے اختیارات استعمال کرنے لگی اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے پورے صوبے میں ٹائر، پلاسٹک مٹیریل، فصلیں وغیرہ جلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

بزدار حکومت سکول بند کرنے لگی ، غریب طالب علم پریشان ہوگئے ، لوگ پوچھتے ہیں کیا یہ ہے تبدیلی ؟

باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے موسمی نقصانات سے بچنے کے لیے قبل از وقت ہی اہم فیصلے کرنے شروع کردیئے ، اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فضائی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے صوبے بھر میں کھیتوں میں فصلوں کی باقیات، پلاسٹک کی اشیاء، ٹائر اور دیگر ایسی اشیاء جلانے پر پابندی لگا دی ہے جن سے آلودگی میں اضافے کا خدشہ ہو۔

میں ہمیشہ شادی کے خیال سے بھاگتا تھا ، دوبول میں‌ مقبول ” حرا” ایک آئینہ ہے ، کس اداکار نے راز کی باتیں افشاں کردیں‌ ؟

یاد رہے کہ پچھلے چند سالوں سے پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سموگ بہت زیادہ اثر انداز ہوتی ہے جس سے بیماریاں ، ٹریفک حادثات ، گردوغبار اور معمولات متاثر ہوجاتے ہیں ، محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبے میں سموگ کا خدشہ ہے جس کے تدارک کیلئے د فعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

“کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری” لاک ہے

کمال سفارتکاری ، کرتارپورراہداری ، من موہن سنگھ کی پاکستان آنے کی ہے اب باری

Leave a reply