مزید دیکھیں

مقبول

4 مزید شہروں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مفت سہولت قائم کرنے کی تیاری

لاہور:4 مزید شہروں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مفت سہولت قائم کرنے کی تیاری،اطلاعات کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن محمد عثمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بہت جلد کرونا وائرس کے ٹیسٹوں کے لیے 4لیبارٹریاں بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن محمد عثمان نے کہا ہے کہ4 شہروں میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی خصوصی لیبارٹریاں بنانے کی سمری تیار کر کے وزیر اعلی کو بھیج دی ہے

سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن محمد عثمان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت کی رات گئے میٹنگ میں اہم فیصلہ کرلیا گیا

سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن محمد عثمان کے مطابق ڈی جی خان، بہاولپور، فیصل آباد اور راولپنڈی میں لیبارٹریاں بنانے کی سمری تیار کر لی گئی

خضوصی لیبارٹریوں میں صرف کورونا وائرس کے ٹیسٹ ہی ہوں گے

ایک لیبارٹری کے قیام پر 80 ملین خرچہ آئے گا۔

ٹیسٹ کی سہولت مقامی سطح پر ہونے سے جلد ہو سکیں گے۔

سیمپل اسلام آباد یا لاہور لانے کی لازمی ضرورت ختم ہو سکے گی۔

سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن محمد عثمان نے کہا ہے کہ ٹیسٹ رزلٹ جلد آنے سے مریض کو فوری الگ کیا جا سکے گا جس سے پھیلاو کو روکنے کے لیے انتظامات کئے گئے ہیں