لاہور : ڈینگی ڈنگ مارنے سے باز نہیں آرہا ، مزید 7 افراد شکار ہوگئے ،ڈینگی کے حملے بدستور جاری، شہر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی نے کئی افراد پر اپنا وار کردیا ،
“ہمیں آزادانہ کام کرنے دیا جائے پنجاب پولیس نے بیورکریسی کی مداخلت کا بھانڈہ پھوڑدیا ، کے پی پولیس ریفارمز ہمیں بھی چاہیں” لاک ہے | ![]() |
---|
محکمہ صحت کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق شہر میں اب تک ڈینگی کے حملے بدستور جاری، گزشتہ چوبیس کھنٹے میں سات مزید مریض میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی، تمام مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ آئی جی ایم اور این ایس ون ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں،
![]() |
شہر میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 118 ہو گئی، شہر میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد تقریباً 7 ہزار تک پہنچ چکی ہے،۔مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور علاجِ معالجہ جاری ہے۔
![]() |
محکمہ صحت حکومت پنجاب کے مطابق ہسپتالوں میں ڈینگی آئسولیشین وارڈ بھی قائم ہیں مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ بھی مفت کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ صحت کی ٹیموں کی جانب سے شہر میں ڈینگی سرویلنس جاری ہے، جبکہ ڈایگناسٹک سنٹر اب تک بنیادی تشخیصی سہولیات سے محروم ہیں۔