لاہور : سري لنکا کے خلاف ٹي ٹوينٹي سيريز کے ليے قذافي اسٹيڈيم ميں تيارياں مکمل کرلي گئيں۔ قذافي اسٹيڈيم ميں رنگ و روغن کا کام ۔اور اسٹينڈز ميں کيمروں کي تنصيب اور پچ کي تياري کا کام مکمل کرليا گيا۔

باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور سري لنکا کے درميان تين ٹي ٹوينٹي ميچز کي سيريز کے ليے پی سی بی ہیڈکوارٹر میں تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔پویلینز کی چھتوں کی مرمت کے ساتھ رنگ و روغن کا کام بھی آخری مرحلے میں ہے جب کہ سٹینڈز میں لگی کرسیوں کو بھی چمکایا جارہا ہے ٹي ٹوينٹي سيريز کا پہلا ميچ پانچ اکتوبر کو قذافي اسٹيڈيم مي کھيلا جاے گا۔

باغی ٹی وی کے مطابق ميچيز کے ليے آٹھ پچز تيار کي گئي ہيں ۔ گھانس سے بھرپور پچز روايتي طور پر رنز سے بھر پور ہوں گي ۔ جس پر شاہقين کو رنز سے بھرپور کرکٹ ديکھنے کو ملے گي۔ جبکہ اسٹينڈز ميں نصب کيمروں کي جانچ پڑتال بھي کرلي گي ہے۔

Shares: