رحیم یار خان :ارادے جن کے پختہ ہوں،نظرجن کی خدا پر ہو،وہ گھبرایا نہیں کرتے ، ماں شاگرد بیٹا استاد ، ماں ماہرنفسیات بن گئیں، علم کی بستیوں سے ناامیدوں کے لیے امید بھری خبر ، اطلاعات کے مطابق رحیم یار خان میں ہونہار بیٹے نے اپنی والدہ کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب پورا کرکے مثال قائم کردی۔
مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری
ذرائع کے مطابق رحیم یار خان میں علم دوستی اور کچھ کرنے کی نیت اور ہمت نے ناممکن کو ممکن کر دکھیا ، ہونہار بیٹا استاد اور ماں اس کی شاگرد بن گئی، انس نے اپنی والدہ اسماء کرن کو پڑھا کر نفسیات میں ماسٹرز کروا دیا۔ بیٹے انس نے اپنی والدہ محترمہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے وہ تعلیمی اعزاز دلوا دیا جو بڑی محنت سے کسی کسی کو ملتا ہے،
ذرائع کےمطابق میٹرک کرنے کے بعد خاتون اسماء کی شادی ہوگئی اور وہ گھریلو ذمہ داریوں میں الجھ گئیں لیکن اس دوران اعلیٰ تعلیم حاصل کرنےکا شوق کم نہ ہوا، بڑا بیٹا انس انٹرمیڈیٹ میں آیا تو ماں نے بیٹے سے اپنے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواب کا اظہار کیا جس پرانس کالج سے پڑھ کر آنے کے بعد گھر پر ہی اپنی والدہ کو بھی پڑھانے لگا۔
برطانوی کرکٹرمیرپور میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ، یہ کرکٹر کون ہیں ،…
انس کی والدہ محترمہ اسماء کہتی ہیں کہ کچھ بھی ناممکن نہیں ہے بس کچھ کرنے کے لیے پکا ارادہ ہونا چاہیے۔ اسماء نے پی ایچ ڈی کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی ایچ ڈی بھی کرنا چاہتی ہوں جس کے لیے حکومت سے مدد کی اپیل کرتی ہوں۔
تمام پشین گوئیاں، شکوک وشبہات دم توڑ گئے،افغان طالبان نے دورہ پاکستان کامدعا بیانکردیا
یا د رکھیں اگر بغور مطالعہ کیا جائے تو پھر بھی اسماء کی یہ کمال دانش مندی ہے کہ اس نے ایک موقع پر جہاں خود تعلیم حاصل کرنے کی کوشش کی وہاں اپنے بیٹے کو بھی ایک بہت بڑا درس دیا ، بیٹے کو مشکل حالات میں پڑھنے اور ناممکن کو ممکن کرنے کی ترکیب سکھائی ، بلاشبہ اسماء ایک عظیم ماں ہے