سبحان اللہ : حرم کعبہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، خوبصورت مناظر سے ایمان تازہ ہوگیا
ریاض: سبحان اللہ : حرم کعبہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، خوبصورت مناظر سے ایمان تازہ ہوگیا سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے آئندہ دو ہفتوں تک سارے ملک میں موسلا دھار اور طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز بھی سعودی عرب کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، دوسری طرف سعودی گیزیٹ نے حرم کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز بارش ہورہی ہے۔
“یااللہ میری توبہ ! خطرناک گٹکے کے 3 لاکھ 62 ہزار 106 پیکٹس پکڑلیے گئے ، فوڈ اتھارٹی کی کامیاب کاروائی” لاک ہے
|
---|
سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد گرمی کی شدت میں معمولی کمی آئی جبکہ محکمہ موسمیات نے خوشخبری دی کہ آئندہ دو ہفتوں تک مسلسل بارش ہوگی۔میٹ آفیسر الاحمدی کا کہنا تھا کہ گزشتہ جمعے سے سعودی عرب میں خزان کا موسم شروع ہوگیا، جس کے بعد سے بارش کا سسٹم بنا اور یہ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مملکت کے مختلف شہروں میں برستا رہے گا۔
بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا |
میٹ آفیسر الاحمدی کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں تیز بارش ہوگی جبکہ مدینہ میں بھی طوفانی اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے، حالیہ سسٹم کے بعد سے گرمی کی شدت کم ہونا شروع ہوگی‘۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سسٹم عمان اور یمن میں بھی داخل ہوگا۔