کھجوروں کی سرزمین :3 کروڑ 43 لاکھ درخت ، زیتون کے کتنے درخت ، خبر نے حیران کردیا

0
53

ریاض: کھجوروں کی سرزمین :3 کروڑ 43 لاکھ درخت ، زیتون کے کتنے درخت ، خبر نے حیران کردیا ، دنیا میں روزانہ بڑی مقدار میں‌کجھوریں‌ سعودی عرب سے منگوائی جاتی ہیں‌، اس کے علاوہ عمرہ اور حج کرنے والے بھی کجھوروں والی مقدس سرزمین سے بڑی مقدار میں قیمتی کجھوریں لے کر لوٹتے ہیں ،

مولانا فضل الرحمن کا ملین مارچ ، اربوں روپے کہاں سے آئے ، باغی ٹی وی کی خصوصی

سعودی عرب کے محکمہ زراعت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں سالانہ ایک کروڑ 43 لاکھ ٹن سے زائد کھجوریں حاصل کی جاتی ہیں۔ زرعی ادارہ برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مملکت میں مجموعی طورپرکھجور کے 3 کروڑ 43 لاکھ درخت ہیں۔

دولت کی حرص، 6 قتل کرکے بھی دل ٹھنڈا نہ ہوسکا،یہ بے رحم خاتون کون ہے ؟دردناک کہانی

سعودی محکمہ زراعت کے مطابق اعلیٰ معیار کی کھجوروں کے درخت کی تعداد 74 لاکھ کے قریب ہے جبکہ دوسرے نمبر پر زرد رنگ کی کھجوروں کے درخت ہیں جن کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار کے قریب ہے۔جن سے گذشتہ برس ایک کروڑ 43 لاکھ ٹن خالص اور میٹھی کھجور حاصل کی گئیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پھل دار کے درختوں کی مجموعی تعداد 25 اعشاریہ 92 ملین ہے جن میں سے زیتون کے درختوں کی تعداد 7 کروڑ 71 لاکھ 20 ہزار کے قریب ہے۔

سندھ میں گندم کی بوریاں کون غائب کررہا ہے: خرم شیر زمان نے پردہ فاش کردیا

Leave a reply