کراچی :سندھ اورکراچی میں‌عوام کی مشکلات کا بہت احساس ہے،نگرانی بھی کررہا ہوں:وزیراعظم کی اہل سندھ کوتسلّیاں ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ انہیں سندھ اورکراچی میں‌عوام کی مشکلات کا بہت احساس ہے،نگرانی بھی کررہا ہوں اوررابطے میں بھی ہوں ،وزیراعظم کا اہل سندھ کوپیغام،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم پاکستان نے اہل سندھ کے نام اپنے پیغام میں کہاہےکہ انہیں سندھ اورکراچی کے عوام کی مشکلات کو بہت زیادہ احساس ہے اوروہ اس سلسلے میں تمام ذمہ داران سے رابطے میں ہیں

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کراچی میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کو خود مانیٹر کررہا ہوں، چیئرمین این ڈی ایم اے، گورنر سندھ سے متواتر رابطے میں ہوں۔عمران خان نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو ریسکیو کی ہدایت کی ہے، چیئرمین این ڈی ایم اے کو متاثرین کی طبی امداد، کھانا اور پناہ گاہ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں نکاسی آب کے لیے جامع منصوبے کا جلد اعلان کریں گے، نکاسی اور فراہمی آب کا مسئلہ مستقل طور پر حل کریں گے، شہر کے عوام کو بحران کے وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔اس سے قبل گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کراچی میں بارش کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی ، کراچی کو خصوصی توجہ اور غیر معمولی صورتحال میں ہنگامی اقدمات کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کراچی میں بارشوں نے تباہی مچادی ہے، پورے شہر میں سیلاب کی صورتحال ہیں ، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔

Shares: