سکول سے دورگھربیٹھے ہی تعلیم کے میدان سے منسلک رہنے کا سندھ حکومت کا شاندارپروجیکٹ آگیا

0
53

کراچی :سکول سے دورگھربیٹھے ہی تعلیم کے میدان سے منسلک رہنے کا سندھ حکومت کا شاندارپروجیکٹ آگیا،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے آن لائن کلاسز KG سے 5th جماعت تک ایپلی کیشن متعارف کرادی

کراچی سے ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کے معطل ہونے کے بعد پہلی مرتبہ یہ پیش رفت ہوئی ہے، ادھر وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے بچے موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز پرڈیجیٹل کلاس میں شریک ہوسکیں گے، یہ ایپ سندھی، اردو اورانگریزی زبان میں ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ابھی اسکول کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، کوشش کریں گے زیادہ سے زیادہ بچوں کو اپنے سسٹم سے منسلک کرلیں،انٹرنیٹ کی سہولت بہت سے طلبہ کومیسر نہیں،اس پرکام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل کلاسز کیلئے اساتذہ کو بھی تربیت دے رہے ہیں، یہ ایپ کے جی سے لے کر پانچویں جماعت تک کے بچوں کیلئے ہے، ہمیں لگتا ہے اسکول کھول بھی لیں تو والدین بچوں کو نہیں بھیجیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹرز سے بھی بات کی جارہی ہے کہ ایک چینل تعلیم کیلئے مختص ہوجائے۔

دوسری جانب پرائیوٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے عید کے بعد اسکول کھولنے کا مطالبہ کیا ہے پرائیوٹ اسکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب مارکیٹیں کھلی ہیں تو تعلیمی ادارے بند کیوں ہیں؟

Leave a reply