سندھ میں چاند نظرنہیں آیامگرپشاوراورنواح میں پوپلزئی کو شہادتیں مل گئیں:فیصلہ کون کریں گےیہ بھی فیصلہ ہوگیا

لاہور:سکھر،کراچی میں چاند نظرنہیں آیامگرپشاوراورگردونواح میں نظرآگیا:فیصلہ کون کریں گے یہ بھی فیصلہ ہوگیا ،اطللاعات کے مطابق کراچی اورسکھر میں چاند نظرنہ آنے کا اعلان ہوا تو پشاور میں زونل کمیٹی کو چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں‌

ادھر ذرائع کے مطابق پشاور میں اوقاف ہال میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا احسان الحق کی زیر صدارت جاری ہے ہیں۔ زونل کمیٹی کو اب تک 7 شہادتیں موصول ہوچکی ہیں جن کی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد زونل کمیٹی، مرکزی کمیٹی کو کو آگاہ کرے گی۔

چیئرمین زونل کمیٹی کا کہنا ہے کہ 80 فیصد امکانات ہیں کہ چاند نظر آجائے گا۔

جبکہ اس کے برعکس کراچی اور سکھر میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ختم کردیے گئے۔

سکھر سے مفتی محمد ابراہیم قادری نے باضابطہ طور پر شاند نظر نہ آنے اور اجلاس ختم کرنے کا اعلان کیا۔ابھی تک چاند کی شہادت نہیں ملی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

اس کے علاوہ کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے اجلاس ختم کردیا۔چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جو اسلام آباد میں موجود ہیں۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج پاکستان میں چاند کی عمر 19 گھنٹے کچھ منٹ ہے۔ چاند کی عمر 25 گھنٹے ہو تو چاند نظر آتا ہے۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ رکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے:تمام زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے مقامات پر جاری ہیں:

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے کہا ہے کہ اگر اللہ تعالی نے تیس روزے عطا کئے تو ضرور مکمل کئے جائیں گے: اگر پاکستان میں کہیں سے شہادت موصول ہوئی تو اسے بھی پرکھا جائے گا:

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے میڈیا سے درخواست ہے کہ کمیٹی کے فیصلے کا انتظار کرے: میڈیا ایسی خبر نہ چلائے جس سے غلط فہمی اور بے چینی پھیلے:

Comments are closed.