مزید دیکھیں

مقبول

صحت کے اعتبار سے 2021، ملک بھر میں کتنے ارب روپے خرچ؟

پنجاب میں سرکاری سطح پر کینسر بیماری کے مریضوں کو سہولت فراہم کررہے ہیں:ڈاکٹریاسمین راشد
میاں میرہسپتال لاہورمیں بریسٹ کینرکلینک کے ذریعے مریضوں کی تشخیص سمیت تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں
 اقتدارمیں آتے ہی سرکاری ہسپتالوں میں 50فیصدخالی اسامیوں کا تحفہ ملا، سوفیصدمیرٹ پر32ہزار ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اور فارماسٹس سمیت دیگرعملہ بھرتی کیا
پنجاب کے 2کروڑ93لاکھ خاندانوں کو سالانہ80ارب روپے لاگت سے دسمبر2021تک صحت سہولت کارڈ فراہم کردئیے جائینگے
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکاشیخ زید ہسپتال میں کینسرسرجری کانفرنس میں بطورمہان خصوصی اظہار خیال.
لاہور04 فروری :صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے شیخ زید ہسپتال میں کینسرسرجری کانفرنس میں بطورمہان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین شیخ زیدہسپتال پروفیسرڈاکٹرمتین اظہار، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اکبرحسین، پروفیسرڈاکٹر ہارون،پروفیسر ڈاکٹر جاوید مجید اور وڈیولنک کے ذریعے وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل ودیگرسٹیک ہولڈرزنے شرکت کی۔مقررین نے کینسربیماری کے تدارک کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔
    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم موضوع پر آگاہی کانفرنس منعقدکروانے پرانتظامیہ کی کاوش کو سراہتے ہیں۔گذشتہ حکومتوں کی جانب سے جان لیوابیماری کینسرکے تدارک اور علاج کی سہولتیں دینے کی طرف بالکل توجہ نہیں دی گئی۔پنجاب میں سرکاری سطح پر کینسر بیماری کے مریضوں کو سہولت فراہم کررہے ہیں۔ماضی کی حکومتوں نے کینسربیماری کے مریضوں کو سہولت دینے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کینسرکے مریضوں کے علاج معالجہ کیلئے خصوصی ہسپتال بنانے کا منصوبہ پائپ لائن میں ہے۔ میاں میرہسپتال لاہورمیں بریسٹ کینرکلینک کے ذریعے آنے والے مریضوں کی تشخیص سمیت تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اقتدارمیں آتے ہی سرکاری ہسپتالوں میں 50فیصدخالی اسامیوں کا تحفہ دیاگیا۔ہماری حکومت نے سوفیصدمیرٹ پر32ہزار ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس اور فارماسٹس سمیت دیگرعملہ بھرتی کیا۔وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان پنجاب کے ہرفردکوصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرناچاہتے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ فلاحی ریاست بنانے کیلئے عوام کو صحت اور تعلیم کے شعبہ میں سہولت دینا پڑتی ہے۔پنجاب کے 2کروڑ93لاکھ خاندانوں کو سالانہ80ارب روپے کی لاگت سے دسمبر2021تک صحت سہولت کارڈ فراہم کردئیے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انفرادی نہیں اجتماعی بھلائی پر یقین رکھتے ہیں۔عوام کی خدمت کی سچی نیت پر اللہ تعالی انسان کی ضرور غیبی امداکرتاہے۔ ملتان میں 40سال بعدنشتر ٹوہسپتال بنے جارہاہے۔