تھر:بیڈ گورننس یا بے حسی کی انتہا ، اطلاعات کے مطابق سندھ کے صحرائے تھر میں بارشوں کے بعد سانپ نکل آئے،بارشوں کے بعد سانپوں کی بڑی تعداد کے باہر نکلنے پر تھر کے مکین بہت پریشان بھی ہیں اور تکلیف میں مبتلا بھی ہیں‌،گزشتہ ایک ماہ کے دوران 170افراد کو کاٹ لیا۔

تھر کے صحرا میں جہاں بارشوں کے بعد چار سو ہریالی کی بہار ہے وہیں بارشوں کے بعد زہریلے سانپوں نے بھی یلغار کردی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں 170 افراد سانپوں کے ڈسنے سے زخمی ہوگئے۔رواں سال کے دوران ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں سانپوں کے کاٹنے کے 620 واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔

Shares: