مزید دیکھیں

مقبول

کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتا،عمر اکمل

قومی کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ نہیں...

خیرپور: ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

خیرپور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ڈپٹی ڈسٹرکٹ...

ہر محب وطن قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام سے کھڑا ہے،عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدراور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم...

سپریم کورٹ، نو مئی کے تمام مقرر مقدمات ڈی لسٹ

سپریم کورٹ نے سانحہ 9 اور 10 مئی کے...

سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیاکاسرغنہ نکلا

ڈیرہ غازیخان۔(ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی کی رپورٹ)سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیا ء کاسرغنہ نکلا،محکمہ مال کے سرکاری ریکارڈمیں کانٹ چھانٹ ردوبدل کے بعدتبدیلی آگئی ،عبدالقادرکھوسہ زمین اورپٹرول پمپ کے مالک بن گئے اوراب پٹرول پمپ گراکروہاں پرایک غیرقانونی کمرشل سنٹربنایاجارہاہے۔اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھانے بروکربن کرلینڈمافیاء سے ملکر کئی کروڑوں کی پراپرٹی پرکروڑوں روپے بروکری کے مدمیں کمالئے،ذرائع کاکہناہے کہ اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھاضمنی الیکشن پر اثراندازہونے لگا،سردارعبدالقادرکھوسہ سے یارانہ نبھاتے ہوئے پٹواریوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کے خفیہ احکامات جاری کردئے،

باغی ٹی وی تفصیلات کے مطابق سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارسردارعبدالقادرکھوسہ نے ڈیرہ غازی خان میں فیاض لنڈ،حبیب لنڈاور اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھااور مالک رقبہ سے سازبازہوکربیچی ہوئی زمین کاسابقہ انتقال خارج کرایااورکروڑوں روپے کی جائیدادلینڈمافیاء فیاض لنڈ،حبیب لنڈاورسابق ضلعی چیئرمین اورشرافت کاپیکرسمجھے جانے والے ممبرقومی اسمبلی سردارامجدفاروق کھوسہ کے بیٹے امیدوار ضمنی الیکشن پی پی 288سردار عبدالقادرکھوسہ ودیگرنے اپنے نام کرالی۔اس انتقال میں بی ایم پی کاایک حاضرسروس رسالداروقارعزیز بطورگواہ ہے جو کہ مبینہ طورپرفیاض لنڈکاحصہ دارہے اوربیشتروقت فیاض لنڈ کے دفترمیں گذارتاہے اورہرسودے میں اپناحصہ وصول کرتاہے۔۔

ذرائع کاکہناہے کہ ان تمام رجسٹری انتقالات میں سرکاری فیس میں بھی ردوبدل کیاگیااورقواعدضوابط کوبالائے طاق رکھتے ہوئے سرکاری فیس انتہائی کم بنائی گئی۔ٹیکس اورسرکاری فیسوں کے مدمیں سابق ضلعی چیئرمین امیدوارپی پی 288سردارعبدالقادرکھوسہ ،اے ڈی سی آراحمدحسن رانجھااور تحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون کے ٹرائیکانے قومی خزانے کولاکھوں روپے کاٹیکہ لگایااوراپنی جیبیں بھریں۔ذرائع کابتاناہے کہ اس ساری ڈیل میں پٹواری موضع کلیم کامران کواے ڈی سی آراحمدحسن رانجھا نے اپنے دفتربلاکرثبوت ملکیت کے گوشوارے اوررجسٹری برانچ میں مہرشمعون کی نگرانی میں رجسٹریاں پاس کروائیں یاد رہے کے اس رقبہ کو عدالت جناب محمد آصف ہنجرا کے حکم پر بمقدمہ نمبر 413/15 محمد شریف کے حق میں ڈگری ہوچکا ہے اور کیس اب بھی عدالت میں چل رہا ہے ۔مگر محکمہ مال کے افسران نے عدالتی حکم کی پروانہ کرتے ہو ے رجسٹریاں پاس کردیں ،آپ کویہ بھی بتاتے چلیں کہ جعلسازی کے ذریعے پرت پٹوار اور پرت سرکار میں کٹنگ کرکے رقبہ فروخت کرنے پر پٹورای کلیم کامران کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک مقدمہ درج ہوا،جس پرپٹواری موصوف نے ہائیکورٹ ملتان بنچ سے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی تھی جسے ملتان ہائی کورٹ بینچ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر انٹی کرپشن ملک مجید نے اسے موقع پر گرفتار کر لیا ہے ۔

 

تحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون نے نہ تو موقع دیکھنا بھی گوراہ نہ کیا کیونکہ اسکی آنکھوں پر نوٹوں کی پٹی بندھی ہوئی تھی ۔ لیکن ہمیشہ سے چورکہیں نہ کہیں غلطی کرجاتاہے اپنے ثبوت چھوڑجاتاہے تواسی طرح اس ٹرئیکاسے بھی ایک غلطی ہوگئی موقع پرموجودکھاتہ نمبر332پرایک پٹرول پمپ جوکہ اٹک کمپنی کااحمدپٹرولیم سروس ہے ،اس کاکسی رجسٹری یاریکارڈ میں کہیں بھی اندراج نہ کیا گیاہے بلکہ کمرشل رقبے کوزرعی اور کچھ رقبہ جو2448 مربع فٹ کمرشل درج کیاگیاہے ،جب کے باقی جگہ کوخالی کیا جارہا ہے ،پٹرول پمپ کی ٹرانسفرفیس ،پراپرٹی ٹیکس اورگورنمنٹ کے دیگر ٹیکسزکرپشن کرتے ہوئے بچائے گئے جس سے قومی خزانے کودانستہ طورپرنقصان پہنچایاگیا۔موقع پرموجوداحمدپٹرولیم کے سائن بورڈ ہٹاکرکھوسہ پٹرولیم کے سائن بورڈلگادئے گئے ہیں جبکہ اب تک تمام ریکارڈ میں احمدپٹرولیم ہی ہے جوکہ احمدہارون کے ہی نام پرہے۔

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس موقع پرموجودکمرشل مارکیٹ کوگرایا گیا اور اب پیٹرول پمپ کوبھی گرایا جارہا ہے تاکہ ا س جگہ پر الحسیب کمرشل سنٹر بنایا جاسکے جس کا پینا فلیکس بھی لگا دیا گیاھے،جبکہ انتقالات ورجسٹری میں اس کمرشل رقبے کوزرعی رقبہ بلکہ کمرشل رقبے کوزرعی اورکچھ رقبہ جو2448 مربع فٹ کمرشل درج کیاگیاہے جب کہ باقی جگہ کوخالی کیا جارہا ہے ظاہرکیاگیاہے۔حالانکہ ظاہرکیاگیازرعی رقبہ گیدڑوالابائی پاس پرملتان روڈ اورتونسہ روڈ دومین شاہراہوں پرموجود ہے جوکسی بھی عقل کے اندھے کوبھی صاف دکھائی دیتاہے یہ کمرشل رقبہ ہے لیکن اے ڈی سی آراحمدحسن رانجھا اورتحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون کودکھائی نہ دیااورنوٹوں کی چمک کے آگے مجبورہوکراپنی آنکھیں بندکرلیں اورقانونی تقاضوںکوپامال کرتے ہوئے حکومت کوکروڑوں روپے کے ریونیوسے محروم کردیا۔مزیدبراںایک ہی دن میں رجسٹری کاپراسس مکمل کیاگیا،پرت پٹوار،پرت سرکاراورپرت سائل جاری کئے گئے۔طے شدہ منصوبہ کے مطابق احمدحسن رانجھانے اپنے فیصلہ میں سابقہ انتقال جوکہ خادم وغیرہ کے نام ہوا تھاودیگرجملہ انتقالات خارج کردئے کیونکہ پرت سرکارمیں ردوبدل ثابت ہوگئی تھی جس کابہانہ بناکریہ کھیل کھیلاگیا جس کے سب سے بڑے بینیفیشری سابق ضلعی چیئرمین امیدوار حلقہ پی پی 288 سردارعبدالقادرکھوسہ اس کے لینڈمافیاء کے شریک کارفیاض لنڈ،حبیب لنڈاوراس ڈیل کے اہم بروکراے ڈی سی آراحمدحسن رانجھانے کروڑوں روپے کافائدہ اٹھایا۔

یاد رہے کہ محکمہ مال کے سرکاری ریکارڈمیں کانٹ چھانٹ ر دوبدل کرنے پر سابق پٹواری آصف قریشی کو اس جرم کی پاداش میں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جو بعد میں محکمہ کے افیسران سے ساز باز کرکے بحال ہوگیا تھا اور اب دوبار اسی موضع میںتقرری کی کوشش میں ہے ،اہل شہر سیاسی اور سماجی حلقوں نے محکمہ مال میں اس طرح کی غیر قانونی کام کرنے والے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کمشنر ڈیرہ غازیخان اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے کارروائی کامطالبہ کیا ہے اور رجسٹریاں کینسل کرنے اور سرکاری فیس میں کی گئی لوٹ مار کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

دوسری طرف ذرائع کاکہناہے کہ اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھاضمنی الیکشن پر اثراندازہونے لگاہے جس نے سردارعبدالقادرکھوسہ سے یارانہ نبھاتے ہوئے پٹواریوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کے خفیہ احکامات جاری کردئے ہیں،عوام وسماجی حلقوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے اے ڈی سی آرکی خفیہ مانیٹرنگ کرکے اس کے خلاف نوٹس لیکر قبل از وقت نوٹس لیکراس ضمنی الیکشن میں مبینہ طورپر ہونے والی دھاندلی کوروکاجائے ۔