وزیراعلیٰ کی نگری میں ایک اور شادی شدہ خاتون حوس کی بھینٹ چڑھ گئی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے اپنے شہر تونسہ شریف میں ایک اور خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ رونما ہوگیا۔لاہور موٹر وے واقعے کے ملزمان گرفتاربھی نہ ہوئے تھے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اپنے شہر میں ایک اور خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تونسہ شریف کے نواحی علاقے ریترہ میں دو افراد نےگھر میں گھس کر شادی شدہ خاتون کو 2 بچوں کے سامنے حوس کا نشانہ بناڈالا۔ڈی ایس پی سعادت علی کا کہنا ہے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کےنمونے ڈی این اے ٹیسٹ کیلیے بھیج دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 2روز قبل لاہور موٹروےپر خاتون کی آبروریزی کا واقعہ رونما تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے پولیس کو الرٹ کردیا تھا ۔دوسری جانب واقعہ کے ملزمان اب تک آزاد ہیں جن کی گرفتاری کیلیے حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے علاقے کے تمام افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔