کراچی: عمران خان دشمنی میں پرانےدشمن مشروط دوست بن گئے:شاہد خاقان عباسی بلاول بھٹوسےمدد لینے پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے لئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کی بلاول ہاؤس آمد

ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے حوالے سےتفصیلی گفتگو ہوئی اورتمام معاملات زیربحث آئے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کیلئے پی پی پی کی جانب سے حمایت مانگ لی

شاہد خاقان عباسی کی اپیل پربلاول بھٹو نے کہا کہ میں پارٹی سے مشاورت کے بعد آپ کو آگاہ کروں گا،

ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شاہد خاقان عباسی کے درمیان ملاقات کے موقع پر شیری رحمان، نوید قمر اور مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے

Shares: