پیرس:فرانس وباوں کی زد میں ایک طرف کرونا تو دوسری طرف برڈ فلو کی وبا پھوٹ گئی،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہونے کے بعد فرانس میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والی برڈ فلو وبا بھی پھوٹ پڑی ہے۔

فرانس میں برڈ فلو کے پھیلنے کے حوالے سے یہ بھی رپورٹس آرہی ہیں کہ جنوب مغربی فرانس کے علاقوں کے فارموں میں انتہائی تیزی سے پھیلنے والے برڈ فلو کی وبا کی تصدیق ہوئی ہے۔حکام کے مطابق انتہائی خطرناک برڈ فلو کی موجودگی کی اطلاع فرانس کے لینڈز علاقے کے ایک ضلعے میں رواں ہفتے ملے تھی، جہاں ایک فارم ہاؤس میں برڈ فلو کی تصدیق ہوئی تھی۔

بدھ کو فرانس میں برڈ فلو کی وبا پھوٹنے کی اطلاع ملنے کے بعد فارم ہاوس کے گرد سیکیورٹی زون بنادیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ فرانس کورونا وائرس کی وبا سے شدید ترین متاثرہ ممالک میں بھی شامل ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس سے 23 لاکھ افراد متاثر ہوئے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 56 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

Shares: