تاریخ میں پہلی بار50 روپے کا یادگاری سکہ جاری ، کس کے نام پر سب حیران

لاہور:پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرکے حکومت نے حیران کردیا ، لیکن بات یہ ہے کہ یہ سکہ کس کے نام پر جاری ہوا یہ اوربھی حیران کن بات ہے،یہ یادگاری سکہ برصغیر کی ایک اہم شخصیت کی یاد میں جاری کیا گیا ہے ، یہ اہم شخصیت کون ہوسکتی ہے ،آگے چل کربتاتے ہیں‌

باغی ٹی وی کے مطابق حکومت پاکستان کی طرف سے پہلی بار جاری یہ یادگاری سکہ سکھوں‌ کے مذہبی رہنما بابا گرونانک کی یادمیں جاری کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق یہ سکہ بابا گرونانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا ہے،اس سکہ کے ایک جانب باباگرونانک کی 550 ویں سالگرہ لکھا گیا ہے ، سکھ کمیونٹی نے حکومت پاکستان کے اس اقدام کی بہت تعریف کی ہے اور اسے پسند کیا ہے

ذرائع کے مطابق اس سکے کی دوسری طرف حسب سابق اسلامی جمہوریہ پاکستان لکھا گیا ہے اور نیچے سال 2019 لکھا گیا ہے، جس میں‌ وہی لوگولگایا گیا ہے جوپہلے سکوں پر لگایاجاتا ہے ، حکام کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان نے یادگاری سکہ جاری کرکے اپنا حق ادا کردیا ہے کہ اس ملک کی اقلیتیوں کو بھی عزت دی جاتی ہے اوراب یہ ذمہ داری اقلیتوں پر بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ ریاست کو عزت دیں اور اس کی سالمیت کے لیے وہی جزبہ رکھیں جو ریاست کے دوسرے شہری رکھتے ہیں‌

Comments are closed.