مزید دیکھیں

مقبول

امیر حمزہ بابا شینواری کی عالمی اور ملکی سیاست پر گہری نظر

امیر حمزہ بابا شینواری کی عالمی اور ملکی سیاست...

آسٹریلیا میں طوفان نے تباہی مچا دی، ساڑھے 7 لاکھ لوگ متاثر

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ کے باعث...

ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مریضوں کی قیمت خرید متاثر

قصور ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے مریضوں کی...

گزشتہ 24 گھنٹوں میں تین اشتہاری مجرمان سمیت 09جرائم پیشہ عناصرگرفتار

اسلام آباد:وفاقی پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تین اشتہاری مجرمان سمیت 09جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا گیا ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ \ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات ہیں‌ کہ وفاقی پولیس نے گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران تین اشتہاری مجرمان سمیت 09جرائم پیشہ عناصرکو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1980گرام چرس،1080گرام ہیروئن،ایک عدد کلاشنکوف،ایک عدد44بور گن اور ایک عدد نائن ایم یم پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔تھانہ بہارہ کہو پولیس نے دو ملزمان زاہد نواز اور راشد محمود کو گرفتار کرکے ایک عدد کلاشنکوف اورایک 44بور گن معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔

تھانہ بنی گالہ پولیس نے ملزم ظفر محمود کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1080گرام ہیروئن برآمد کر لی۔تھانہ گولڑہ پولیس نے ملزم عمران اللہ کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1980گرام چرس برآمد کرلی۔تھانہ لوہی بھیر پولیس نے ملزم جاوید بٹ کو گرفتار کرکے پسٹل نائن ایم ایم معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کی گرفتاری کے لیے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث تین مجرمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب