پشاور: غیر ت کےنام پرخاوند نےبیوی سمیت کس کوقتل کردیا کہ ہرکوئی خوفزدہ ہوگیا،اطلاعات کے مطابق سیدوشریف تھانے کے حدود کوکڑء میں خاتون اور مرد کو غیرت کے نا م پر قتل کردیاگیا۔
سوات پولیس کے مطابق نادر خان نامی شخص نے خود کو پولیس کے حوالہ کرکے کہا کہ ان کی بیوی کا غیرشخص سے ناجائز تعلقات تھے اس بنا پر دونوں کو قتل کردیا گیاہے ۔پولیس نے دوہرے قتل کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہےاوراس قتل پردیگرمحرکات کو بھی دیکھے گی ، پولیس کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہےکہ قاتل کے بیانات کے مطابق تحقیقات کا سلسلہ وسیع کردیا گیا ہے