اسلام آباد:اپوزیشن کرپشن کا دفاع کرنا چاہتی ہے:سیاست کے نام پرقوم کولڑانےوالےذاتی مفاد کی خاطراکٹھے ہوگئے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کوئی تحریک نہیں ، کرپشن کا دفاع کرنا چاہتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ اپوزیشن عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے، اپوزیشن کو کسی صورت این آراو نہیں ملے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات کے ذمہ دار ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہے، اپوزیشن والے احتساب کے خوف سے ملاقاتیں کرتے ہیں،مسلم لیگ(ن)ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے،بجلی وگیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیاگیا۔
شبلی فراز نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خودکوآپ کےقبیلے سےسمجھتا ہوں،آپ کےمسائل حل ہونیوالےہیں، میری خوش قسمتی ہےکہ میری وزارت کاتعلق لکھنےوالےطبقےسے ہے،ڈمی اخبارات کی نشاندہی کریں،یہ عناصرعامل صحافیوں کی اہمیت متاثرکرتےہیں،جوصحافت کےپیشےسےمنسلک نہیں،انہیں اپنی صفوں سےنکالناہوگا۔