لاہور: مریم نوازکی موجودگی میں کیپٹن صفدرنے مولانا کا بایاں ہاتھ کیوں چوما:وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نےمریم نواز کی موجودگی میں مولانا فضل الرحمن کا ہاتھ چومنے کی وج بتادی اورساتھ ہی سب کوحیران کردیا

کیپٹن (ر) صفدر اشتعال انگیز تقریر کیس میں پیشی کے لیے لاہور کی ضلع کچہری پہنچے۔ اس موقع پر کیپٹن صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مولانا فضل الرحمان کا ہاتھ اس لیے چوما کہ انہوں نے ختم نبوت کی بات کی۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ شریف خاندان گرفتاریوں سے گھبرانے والا نہیں ہے، میاں شریف نے بھی خود کو گرفتاری کے لیے پیش کیا تھا، یہ حکومت ایک دو ماہ میں ختم ہو جائے گی، اب نیب کو جرات نہیں ہو رہی کہ مولانا فضل الرحمان کو نوٹس بھیجے

یاد رہے کہ کیپٹن صفدر کے سسرمریم نوازکے والد محترم میاں نوازشریف نے ختم نبوت کی شقوں میں راتوں رات تبدیلی کرکے امریکہ اوراسلام مخالف قوتوں کوخوش کردیا تھا ، جس کےبعد ملک میں ایک سخت ردعمل پیدا ہوگیا تھا ، جس کی نوازشریف نے آج تک معافی نہیں مانگی

بعض حلقے کہہ رہے ہیں کہ بہرکیف یہ توماننا ہی پڑے گا کہ کیپٹن صفدر سچے عاشق رسول ہیں اورانہوں نے ختم نبوت پرسودا نہیں کیا اوراس کے بعد نوازشریف کے ہاتھ کا بوسہ نہیں کیا

Shares: