پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کی شوقین حکومت کے دور میں ایک پولیس آفیسر کو سرکاری خاندان کے ایک فرد سے شراب برآمد کرنا ا مہنگا پڑگیا۔
گجرنوالہ پولیس کے پڑھے لکھے پولیس آفیسر ٹی اے ایس آئی ذیشان مزمل کو نشے میں دھت سابقہ چئیرمین کے بھائی سے شراب برآمد کرنا اور سیاسی دباؤ کے باوجود ایف آئی آر درج کرنا بھاری بھر گیا۔ تبدیلی سرکار کا ورد کرنے والے اب پولیس افسروں کو اینٹی کرپشن کے ذریعے قابو کرنے لگے۔ تھانے دار کے خلاف درج مقدمہ کے گواہ تک اس پولیس افسر کو پہنچانے سے انکاری ہیں۔
ہماری پنجاب پولیس کے اعلی افسران سے اپیل ہے کہ غیر جانبدارانہ انکوائری کرکے اصل گنہگاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے اور آ ہلکاروں کو یوں رسوا کرنے سے بچایا جائے۔