وائرل ویڈیو میں مہاجروں کو غلیظ گالیاں دینے والا سندھی، پیپلز پارٹی کا شدت پسند جیالا نکلا
کراچی :وائرل ویڈیو میں مہاجروں کو غلیظ گالیاں دینے والا سندھی، پیپلز پارٹی کا شدت پسند جیالا نکلا ،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پروائرل ویڈیومیں مہاجروں کوغلیظ گالیاں دینےوالا سندھ پیپلزپارٹی کا شدت پسند جیالا نکلا
ذرائع کے مطابق جتوئی جمالی کے نام کا یہ پیپلزپارٹی کا شدت پسند ایک منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کومورد الزام ٹھہرا کرکراچی اورسندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کی نااہلی کوچھپانے اوراس کا بوجھ ایم کیوایم پرڈالنے کی ایک ناکام کوشش کررہا تھا
یاد رہے کہ آج ابھی تھوڑی دیر پہلے اس نوجوان نے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ مہاجرصوبہ چاہیے تو بھارت واپس چلے جائیں : سندھی قوم پرست شرپسندی پھیلانے لگے،ویڈیووائرل،اطلاعات کےمطابق اس وقت سوشل میڈیا پرایک ایسی ویڈیوشیئرہورہی ہے جس میں ایک انتہا پسند سندھی قوم پرست مہاجرصوبے کے حوالے سے ایم کیوایم کےخلاف سخت زبان استعمال کررہا ہے
https://twitter.com/mahwashajaz_/status/1298530013948583936
اس ویڈیومیں ایک انتہا پسند سندھی قوم پرست بارش کے پانی میں کھڑا کہہ رہا ہےکہ تم مہاجرصوبہ مانگتے ہوتمہیں وہ وقت یاد نہیں جب تم بھارت سے بھوکے ، ننگے اورپیاسے آئے تھے تو کراچی والوں نے آپ کواپنے دلوںمیں بسایا اورآج تم نسل کی بنیاد پرصوبہ مانگتے ہو
ذرائع کے مطابق اس ویڈیو میں یہ انتہا پسند سندھی قوم پرست کہتا ہے کہ اگرتم مہاجرصوبہ مانگتے ہوتوپھرتم واپس بھارت چلے جائیں وہاں مہاجرصوبہ مانگیں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کون آپ کو یہ الفاظ سننے دیتا ہے
اس انتہا پسند سندھی قوم پرست کا مزید کہنا تھا کہ تم بڑے احسان فراموش ہو تم کراچی کے مسائل حل نہیں کرسکتے تمہاری وجہ سے آج کراچی اس حال میں ہے ،تم نے کراچی والوں کے ساتھ کیاظلم نہیں کیا آج صوبہ مانگ رہے ہو
جس سرزمین نے تمہیں اپنے جگرمیں جگہ دی آپ نے اس سرزمین اس دھرتی ماں کے ساتھ غداری کی آج طرح طرح کی باتیں کرتے ہو