تیونسیا:پہلے حکومت کرنے دی جائے باقی باتیں بعد میں ، مذہبی جماعت کے مطالبے کےبعد صورت حال کشیدہ نظرآنے لگی ، اطلاعات کے مطابق تیونس میں حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ملک کی مذہبی سیاسی جماعت النہضہ نے ایوان میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد النہضہ اب حکومت کی تشکیل پربھی مُصر ہے۔
کھانے سے پہلے غور ضرور کریں، پلاسٹک سے بنے پکڑے گئے
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق النہضہ کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین عبدالکریم الھارونی نے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد جماعت حکومت کی تشکیل کے لیے تیار ہے۔دوسری طرف بعض اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ایک اتحاد کی خبریں آرہی ہیں جس کی وجہ سے ابھی تک تیونس کی اس مذہبی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی جارہی
خبردار: موٹے افراد کے پھیپھڑوں میں چربی جمع ہونے کا انکشاف
چیئرمین راشد الغنوشی کہتے ہیں کہ النہضہ سیاسی شراکت اقتدار پر یقین رکھتی ہے اور حکومت کی تشکیل کے لیے دوسری جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ چیئرمین راشد الغنوشی نے حکومت سازی کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی، پیپلز موومنٹ، تحیا یونس، الکرامہ اتحاد،تیونس جنرل الائنس برائے لیبر، الائنس برائے صنعت وتجارت اور دیگر یونینز کی قیادت کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے۔