نیویارک:برطانیہ کے بلین ہیم محل میں آرٹ کی نمائش کے دوران رکھا گیا 18 کیرٹ سونے کا ٹوائلٹ چوروں کا گینگ لے اڑا، پولیس نے چوری کے شبے میں ایک 66 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کے اس ٹائلٹ میں چوروں کا گینگ رات کو تقریباً 4:50 منٹ کے قریب محل میں داخل ہوا اور ٹوائلٹ لے اُڑا، پولیس کا کہنا ہے کہ سونے کا ٹوائلٹ چرانے کے شبے میں آکسفورڈ شائر سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، نمائش جمعرات کے روز لگائی گئی تھی جس میں سونے کا ٹوائلٹ رکھا گیا تھا۔

Shares: