امریکہ پرآگ کاعذاب،ہزاروں مکان نذرآتش،ہزاروں خاندان بے گھر

0
78

واشنگٹن:امریکہ آگ کےعذاب کی لپیٹ میں ،ہزاروں مکان نذرآتش ہوچکے ہیں اور ہزاروں ہی خاندان بے گھرہوگئے ہیں، اطلاعات کےمطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں ایک بار پھر آگ لگ گئی، آگ نے مزید دس ہزار ایکڑرقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ مزید کئی ہزار ایکڑ تک پھیل سکتی ہے۔تازہ ترین اطلاعات کےمطابق آگ نے مزید دس ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، آتشزدگی کے باعث ہزاروں درخت، مکانات اور گاڑیاں جل کرتباہ ہوگئیں۔

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش مسلسل جاری ہے لیکن تیز ہوا کے باعث آگ پر قابو پانا مشکل ہوگیا ہے۔2012 سے کیلی فورنیا کے جنگلات میں آگ لگنے کا مسئلہ درپیش ہے، موسم گرما اور خشک سالی کی وجہ سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث 17 افراد کی اموات ہوئی تھیں، جبکہ 7 ہزار سے زائد مکانات جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے تھے۔ اس آگ پر قابوپانے کے لیے جنگی بنیادوں پر ہیلی کاپٹرز کا بھرپور استعمال کیا گیا تھا.

Leave a reply