بھارت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکھوں کے پاس جدید ہتھیار ہونا ضروری ہے:سربراہ اکال تخت

امرتسر:اکال تخت کے سربراہ گیانی ہرپریت سنگھ نے بھارت میں آر ایس ایس کی حمایت یافتہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے اقلیتوں خصوصاسکھوں اور مسلمانوں کے خلاف مذموم عزائم کے پیش نظرسکھوں پر جدیدہتھیار رکھنے پر زوردیا ہے۔

گیانی ہرپریت سنگھ نے سری گرو ہرگوبند صاحب کے یومِ گرگدی کے سلسلے میںجاری ایک ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ گرو ہرگوبند جی نے اپنے پیروکاروںکو گھڑ سواری اور ہتھیاروں کااستعمال سیکھنے کی ہدایت کی تھی ۔ لہذا سکھ برادری کو جدیدہتھیار رکھنے اور ان کے اصول کو کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔سکھ گرو ہرگوبند صاحب نے اپنے پیروکاروںکو گربانی پڑھ کر مضبوط ہونے اور مسلح ہونے کی بھی ہدایت کی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ گروہرگوبند کی ہدایت پرعمل درآمد آج بھی سکھ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ضروری ہے۔ گیانی ہرپریت سنگھ کے بیان سے بھارتی ریاست پنجاب میں تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے ان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گیانی ہرپریت سنگھ کو سکھ نوجوانوں کو ہتھیاررکھنے کی بجائے امن و ہم آہنی اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کی ہدایت کرنی چاہیے ۔ بی جے پی کے ریاسی صدر اشونی شرما نے کہاہے کہ ہرپریت سنگھ کے بیان سے لوگوں میں غلط پیغام جائے گا

Comments are closed.