لاہور:کوٹ لکھپت میں 18 سالہ لڑکی کو قتل کرنے والے کزن کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت چندرائے گاؤں میں 18 سالہ لڑکی کو گھر میں قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کی سربراہی میں کوٹ لکھپت آپریشن ونگ پولیس نے کارروائی کی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

فٹبالز کے ذریعے کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

پولیس کے مطابق ملزم معین نے والدین کی غیر موجودگی میں 18 سالہ فاطمہ کو سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کیا، ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پھوپھی کے گھر آیا تو جہاں کزن فاطمہ کسی لڑکے سے فون پر بات کر رہی تھی تو غصے میں آکر اسے قتل کردیا۔ایس پی کے مطابق ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں سال2022 ء کے اختتام پر بھی ڈاکو راج…

یاد رہےکہ کل لاہور کے علاقےمصطفی ٹاؤن میں گھر سے نوبیاہتا جوڑے کی لاشیں برآمد ہوئی تھی ، شارق اور حمنہ گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق گیزر کی گیس لیکج کے باعث ہلاکت ہوئی۔

پولیس نے مصطفی ٹاؤن کی الفا ہاؤسنگ کالونی میں واقع گھر سے شواہد اکٹھے کرلئے ، دونوں میاں بیوی بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے ، شارق اور حمنہ کا نکاح گزشتہ روز ہوا ، ولیمے کی تقریب آج ہونا تھی،ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا ہے ۔

کراچی پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ،ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ کمرے سے ملحقہ واش روم میں انسٹنٹ گیزر کی گیس لیکج ہونے کیوجہ سے دونوں کی موت واقع ہوئی تاہم تفتیش کے تقاضے پورے کئے جارہے ہیں ، مزید حقائق تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد سامنے لائے جائیں گے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق متوفیان کے ورثا نے قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کروانے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

Shares: