قائد ملت لیاقت علی خان کاخاندان کس حالت میں اورکس نے اُٹھائے گھرکے اخراجات؟اہم خبرنے دل دُکھی کردیا

0
49

کراچی : قائد ملت لیاقت علی خان کاخاندان کس حالت میں اورکس نے اُٹھائے گھرکے اخراجات؟اہم خبرنے دل دُکھی کردیا ،اطلاعات کے مطابق سندھ حکومت نے قائد ملت و ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے بیٹے کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ اکبر علی خان کے روزہ مرہ اخراجات بھی سندھ حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

 

https://twitter.com/murtazawahab1/status/1422171608907669506

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لیاقت علی خان کے بیٹے کی عیادت کی تھی۔صدر مملکت اکبر لیاقت علی خان کے گھر پہنچے تھے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی عیادت بھی کی۔

Leave a reply