حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر سرپرستی 60 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسئین لگانے کے لئے متحرک ہوگیا-
اس بارے ویکسینیشن کائونٹرز کی بلڈنگز کا تعین کرنے کے لئے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اکرام ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اے سی کبیروالا خرم حمید،اے سی جہانیاں بابر سلیمان ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز سمیت محکمہ صحت کے افسران نے بھی شرکت کی-
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 60 سال اور اس سے زائد افراد کی کورونا سے بچائو کی ویکسینیشن مہم کا جلد آغاز ہوگا1166 پر رجسٹریشن کرانے والے بزرگ افراد کو کورونا وائرس سے بچائو کے حفاظتی ویکسئین لگائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کائونٹرز کے قیام کے لئے بلڈنگ کا انتخاب جلد کرلیا جائے گا-