رحیم یار خان: ڈاکو سوشل میڈیا پر سستی گاڑیوں اورانعامات کا لالچ دے کرشہریوں کو اغوا کرنے لگے

0
58

رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آپریشن جاری

باغی ٹی وی:رحیم یار خان میں کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے آپریشن جاری ہے،ڈی پی او رحیم یار خان کے مطابق اینٹی ہنی ٹریپ سیل کےذریعے 200 سے زائد افراد کو اغوا ہونےسےبچایا گیابچائے جانے والے شہریوں میں خیبرپختونخوا کا پولیس اہلکار بھی شامل ہے-

اوکاڑہ ۔ ڈاکوؤں نے ہوٹل کے ڈلیوری بوائے کو بھی لوٹ لیا

ڈی پی او کے مطابق ڈاکو سوشل میڈیا پر سستی گاڑیوں اورانعامات کا لالچ دے کر بلوا کر اغوا کر لیتے ہیں، خیبرپختونخوا کے 2 شہری اشتہار دیکھ کر سستی گاڑی کے لالچ میں کچے جارہے تھے،سرحدی چیک پوسٹ کے قریب وین روک کر شہریوں کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا –

ڈی پی او نے شہریوں کوہدایت کی کہ شہری سوشل میڈیا پر اشتہارات کو دیکھ کر گھوٹکی ،کشمور اور راجن پور کے علاقے میں نہ جائیں

دوسری جانب کندھ کوٹ پولیس نے ڈاکوؤں کی جانب سے چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اغوا کیے گئے 2 اہلکاروں کوبازیاب کرالیا۔
ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد اہلکاروں کوبازیاب کرایا گیا، جوابی فائرنگ میں بھیوگینگ کے ڈاکو اہلکاروں کو چھوڑ کرفرار ہوگئے۔

ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیاں ،منشیات اور اسلحہ برآمد،ملزمان گرفتار</h4

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے گھرگھرتلاشی جاری ہے، اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچے کے درانی مہر میں آپریشن کیا گیا جس دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو گرا کر آگ لگا دی۔

واضح رہے کہ اہلکار عبدالغفار اور سجادجکھرانی کو 2 روز قبل دوڑ چیک پوسٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔

کندھ کوٹ : پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ،پولیس نے کچے میں آپریشن …

Leave a reply