آج مزدورسٹی کا افتتاح کررہے ہیں،عمران خان نے مایوس کیا :بلاول بھٹو

0
38

کراچی :آج مزدورسٹی کا افتتاح کررہے ہیں،عمران خان نے مایوس کیا :اطلاعات کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ مزدروں کےلیے مزدور سٹی کا اعلان کررہےہیں اوریہ اعزاز پی پی کو ہی حاصل ہے

باغی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت تجاوزات ہٹانےکےنام پرغریبوں سےگھرچھین رہی ہے، جبکہ پیپلزپارٹی ہمیشہ مزدوروں کو چھت فراہم کرتی رہی ہے

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مزدورسٹی میں رہائش،اسپتال،ووکیشنل ٹریننگ شروع کررہےہیں،ان کا کہنا تھا کہ آج مزدورسٹی کا افتتاح کررہے ہیں،

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدوربھائیوں کے لیے ہرفورم پرآوازاٹھائیں گے،

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کو یہ بھی یاد رہنا چاہیے کہ لیبرپالیسی کوسندھ سے شروع کیا تھا،بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ وہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کےلیے بہت مخلص ہیں اورہمیشہ یہ پی پی کا شیوہ رہا ہے

بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ آج ان کو بہت خوشی ہورہی ہے کہ غریب مزدوروں کےلیے رہائش کا بندوبست کررہے ہیں

Leave a reply