ننکانہ صاحب:ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز اور سی او چغتائی لائبریری ڈاکٹر اختر سہیل چغتائی نے ننکانہ صاحب میں ڈیجٹل لائبریری کا افتتاح کردیا۔
ڈیجیٹل لائبریری کےفتتاح کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زینب طاہر،سی او میونسپل ننکانہ یونٹ و دیگر محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے ۔کنسلٹنٹ چغتائی پبلک لائبریری ریحانہ کوثرنے پبلک لائبریری کے قیام اور اسکی اہمیت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر زاہد پرویز نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ پبلک لائبریری کا قیام ننکانہ صاحب کے شہریوں کے لیے ناگزیر ہے۔ڈیجٹل لائبریری میں علم سے محبت کرنے والوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔بابا گورونانک کے شہر میں دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی تعلیمات کے حوالے سے لٹریچر فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پبلک لائبریری میں 1930سے2021تک کی شائع شدہ کہ تمام اہم کتب موجود ہونگی۔لائبریری میں آنے والے شہریوں کو اچھااور سازگار ماحول فراہم کیا جائے ۔۔E ڈیجٹل لائبریری میں علم سے محبت رکھنے والوں کے لیب ٹاپ سمیت تمام سہولیات کو یقینی بنایا گیا ہے








