چترال (گل حمادفاروقی کی رپورٹ)ضلع اپر چترال کے تحصیل مستوج میں پہلی بار ہائیر سیکنڈری سکول کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس دور افتادہ علاقے میں بننے والے اس سکول کی عمارت جدید تقاضوں کے عین مطابق ہوگی جس میں بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کو بھی بارہویں جماعت تک معیاری تعلیم دی جائے گی۔
باغی ٹی وی ،تفصیلات کے مطابق ضلع اپر چترال کے علاقے مستوج میں آغا خان ایجوکیشن سروس کی جانب سے ہائی سکول کو ہائیر سیکنڈری کا درجہ دیا گیا۔ اس کیلئے علیحدہ عمارت تعمیر ہوگی جس کا سنگ بنیاد مستوج میں رکھا گیا۔سکول کے سنگ بنیاد کے موقع پر نامدار نیشنل کونسل کے صدر حافظ شیر علی مہمان حصوصی تھے۔ جبکہ AKESP کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر امتیاز مومن بھی توسیع کی اس تقریب میں موجود تھے۔ مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس توسیع کا بنیادی مقصد اس علاقے کے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔
ضلع اپر چترال کی تحصیل مستوج میں پہلی بار ہائیر سیکنڈری سکول کا افتتاح ۔عوام میں خوشی کی لہر
چترال سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ#baaghitv #chitral @DrMustafa983 @DCLowerChitral @MaulanaChitrali pic.twitter.com/vnrAHnWzEn— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 22, 2022
اس سکول کے سنگ بنیاد پر یہاں کے طلباء و طالبات نہایت خوش ہیں ،ادارے کے جنرل منیجر بریگیڈئیر ریٹائرڈ خوش محمد خان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ طلباء کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کریں،بچوں کے علاوہ انکے والدین بھی اس سکول کی تعمیر پر خوش ہیں ،
تقریب سے چترال سکاؤٹس کے 141 ونگ کے کمانڈر لفٹنٹ کرنل ندیم شہزاد، حافظ شیر علی، امتیاز عالم، خوش محمد خان، ہیڈ آف ایجوکیشن آئین شاہ، وغیرہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف علاقے کے طلباء و طالبات کو معیاری تعلیم ان کے دہلیز پر فراہم کرے گی بلکہ اس سکول کی عمارت بھی جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق تیار کی جائے گی جس پر موسمی تبدیلی بھی بہت کم اثر انداز ہوگی۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں علاقے کے عمائدین نے شرکت کی۔