اسلام آباد:دن دیہاڑے I.10 مرکز اسلام آباد والٹن فارمیسی میں ڈکیتی کی واردات،باغی ٹی وی کی خبرپرکارروائی ،اطلاعات کےمطابق کل اسلام آباد کے معروف علاقے I.10 مرکز اسلام آباد والٹن میں دن دیہاڑے ڈاکووں نے ایک میڈیکل میں اسلحے کے زورپرایک ڈکیتی کی کارروائی کی تھی جس کی خبر سب سے پہلے باغی ٹی وی نے نشرکرکے سیکورٹی حکام کومطلع کیا تھا

 

باغی ٹی وی کی مطابق کل اس واردات میں 6 ڈاکو I.10 مرکز اسلام آباد والٹن میں ایک مشہورمیڈیکل اسٹورمیں فا ئرنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے اوروہاں پرموجود افراد کودھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی قسم کی حرکت نہیں کرسکتے جوکوئی کوشش بھی کرے گا اسے گولی مار دی جائے گی ، ا سکے بعد ڈاکومیڈیکل اسٹورکے مالک کوپستول لہراتے ہوئے ایک طرف ہٹنے کا کہتے ہیں اورچھپائے گئے لاکھوں روپے نکال کرفرار ہوجاتے ہیں

اس واقعہ کے بعد سب سے پہلے باغی ٹی وی نے خبربریک کی اورپھراسلام آباد پولیس کواس واردات کی ویڈیوٹیگ کرتے ہوئے اس واقعہ کی خبردی ، جس کے جواب میں اسلام آباد پولیس کی طرف سے باغی ٹی وی کوپیغام موصول ہوا ہےجس میں کہا گیا ہےکہ پولیس اس خبر کے بعد ان مشتبہ افراد کا پیچھا کررہی ہے اورامید ہےکہ وہ ان کو گرفتار کرلے گی

Shares: