انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سے خوفزدہ نہیں ہوں تاپسی پنو
ٹیکس کی عدم ادائیگی اور ہیر پھیر کرنے پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ ہفتے ہدایت کار انوراگ کشیپ اور اداکارہ تاپسی پنو کے ممبئی میں واقع گھر سمیت20 سے زائد مقامات پر چھاپا مارا تھا-
باغی ٹی وی : تاہم اب اس حوالے سے تاپسی پنو کا بیان سامنے آیا یے انہوں نے کہا کہ ان کے لیے خوفزدہ ہونے والی کوئی بات نہیں، اور انہیں یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے کہ میرے گھر پر چھاپہ کیوں مارا گیا۔
ایک بھارتی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر میں نے کوئی غلط کام کیا تو پھر مجھے سزا ملے گی۔
تاپسی پنو نے کہا کہ انہوں نے اور ان کے خاندان نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے افسروں سے مکمل تعاون کیا اور ان کے تمام سوالوں کے جواب دیئے۔
33 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ خود میں نے انکے تمام سوالوں کے جواب دیئے اور اگر کچھ غلط کہا ہوگا تو یہ سامنے آجائے گا ایسا نہیں ہے کہ میں کسی غلط کام کو چھپانے کے لیے جھوٹ بول رہی ہوں اب اگر اسکے باوجود بھی انھیں کچھ مل جائے جو کہ غلط ہو تو مجھے خود کو سزا ملنے پر خوشی ہوگی کیوںکہ یہ ملک کا قانون ہے۔
تاپسی نے کہا کہ اگر آپ کسی ملک کے شہری ہوتے ہیں تو پھر آپ کو اس کے قانون پر عمل کرنا ہوتا ہے اور یہ کوئی غلط نہیں ہے۔
یاد رہے کہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یہ چھاپا 2010 میں بننے والی فینٹم پروڈکشن سے جڑے اُن لوگوں کے گھر پر مارا گیا ہے جومبینہ طور پر ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔
ایکم ٹیکس کے چھاپے ممبئی کے ساتھ پونے میں بھی مارے گئے یہ بھی خبر سامنے آئی ہے کہ فینٹم پروڈکشن کے ساتھ ٹیلنٹ منیجمنٹ کمپنی کاوان کے ٹیکس چوری میں ملوث لوگوں کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔
ساتھ ہی تاپسی پنو اور فلم ساز انوراگ کشیپ کے گھر اور دفاتر پربھی انکم ٹیکس والوں نے 3 مارچ کو چھاپہ مارا تھا ریاست مہاراشٹرا کے وزیر نے چھاپے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسے اداروں کو استعمال کرتے ہوئے اُن لوگوں کے گھر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جو مودی حکومت اور اس کی پالیسی کے خلاف آواز اُٹھاتے ہیں۔