پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکمران غریب عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، کرپٹ حکمران مہنگائی کرکے آئی ایم ایف کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔۔ پیر کو جاری بیان میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پاکستانی عوام سلیکٹڈ حکومت کی بیمار معاشی پالیسیز کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی اب تو عالمی ادارے بھی انکے دور حکومت کو کرپشن بڑھانے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔۔ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب دو ماہ میں 11 روپے سے زائد پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر 13 روپے کی سمری مسترد کرنے کا ناٹک کررہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پہلے 13 روپے کی سمری تیار کراتے ہیں، پھر کمی کرنے کا ناٹک کرکے قوم پر احسان جتاتے ہیں۔ عمران صاحب اب آپ کی ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، ظلم کی حکومت جائے گی تو آٹا، چینی، پیٹرول، بجلی گیس سستی ہوگی۔۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے کہاتھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا مطلب ’وزیراعظم چور ہے’ آپ نے 46 روپے اور52 روپے لٹر پیٹرول قوم کو دینے کا وعدہ کیا تھا، کوئی شرم، کوئی حیاء ہوتی ہے۔۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران صاحب غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور ظلم کی تبدیلی لانے کے ذمہ دار آپ ہیں آپ کا گھر تو کوئی اور چلاتا ہے لیکن غریبوں کے چولہے بجھ چکے ہیں آپ کو تو غیرقانونی فارن فنڈنگ آتی ہے لیکن غریبوں کی آمدن ختم ہوچکی ہے ۔۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب مہنگائی کے ستائے عوام جلد آپ سے استعفی لینے آرہے ہیں عمران صاحب آپ تو آٹا چینی، دوائی، براڈ شیٹ، بجلی، گیس میں جیبیں بھر چکے ، غریب کہاں جائیں، کیسے گزارہ کریں؟ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے عوام کو ایک روپے کا ریلیف نہیں دیا، الٹا عوام کو ہر روز لوٹ رہے ہیں ، عمران صاحب آپ نے تنخواہیں نہ بڑھائیں، نہ آٹا چینی دوائی سستی ہوئی، الٹا غریبوں کو مزید غریب بنارہے ہیں۔۔غریبوں کی بددعائیں، چیخیں اور فریادیں سنیں اور خدا کا خوف کریں مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ
عمران صاحب مہنگائی کے نتیجے میں ملک میں خودکشیاں اور جرائم بڑھ گئے ہیں، کچھ خدا کا خوف کریں قوم بھوک سے مررہی ہے آپ اور آپ کے وزراء سیاسی بیانات دینے میں مصروف ہیں، یہ بے حسی کی انتہا ہے۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved