پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبر میں کوئی صداقت – اسسٹنٹ ڈائریکٹر

قصور،باغی ٹی وی(نامہ نگار طارق نوید سندھو)سے پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس قصور کے مطابق سوشل میڈیا پرعام پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کے حوالے سے بے بنیاد خبریں گردش کر رہی ہیں جس میں کوئی صداقت نہ ہے۔عام پانچ سال کی مدت کے 36صفحات والے پاسپورٹ کی نارمل فیس 3ہزار روپے جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5ہزار روپے ہے اور اس میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا۔
وزارت داخلہ نے وضاحت کی کہ ’ای پاسپورٹ کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا بلکہ یہ پاسپورٹ عام صارفین کے لیے لانچ ہی ابھی کیا گیا ہے۔ اس سے قبل گذشتہ سال سے ای پاسپورٹ صرف سرکاری اہلکاروں اور ڈپلومیٹس کو ہی مہیا کیا جاتا تھا۔‘وفاقی حکومت نے 36 اور 72 صفحات کے ای پاسپورٹس کے لیے فیسیں چند دن قبل مقرر کی تھیں۔ وفاقی حکومت کی منظوری سے ای پاسپورٹس کے اجرا کے لیے فیس شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق عام شہریوں کو ای پاسپورٹ موجودہ پاسپورٹ کی مدت کے اختتام پر جاری کیا جائے گا، ابتدائی طور پر ای پاسپورٹس کے اجرا کا آغاز صرف اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے۔ملک بھر کے دیگر پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ اجرا کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Leave a reply