اداکار ارسلان نصیر بھی فلم پٹھان اور دیپیکا کے گانے پر ہونے والی تنقید میں کود پڑے ہیں. انہوں انتہا پسند ہندئوں سے ایک سوال کیا ہے انہوں نےکہا ہے کہ آپ لوگ دیپیکا کے گانے پر تنقید کررہے ہیں کہ اس نے زعفرانی رنگ کا لباس پہن رکھا ہے، فلم پٹھان کے نام پر تنقید بھی کی جا رہی ہے ، ٹھیک ہے آپ جو کررہے ہیں کرتے رہیں لیکن زرا یہ تو بتائیے کہ اس پہ تنقید کیوں نہیں ہو رہی کہ دیپیکا گانے میں لفظ شرافت کو شریفی کہہ رہی ہیں. اس پہ بھی احتجاج کیا جائے کہ کیوں اردو زبان کا قتل عام ہو رہا ہے. ارسلان نصیر نے بھارتی فلم میکرز کو آڑھے ہاتھوں
لیتے ہوئے کہا کہ برائے مہربانی اردو زبان کا قتل عام بند کیاجائے. یاد رہے کہ فلم پٹھان جو کہ جنوری کے آخری ہفتے میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اس پر انتہا پسند ہندو نہ صرف تنقید کررہے ہیں بلکہ فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ بھی چلایا جا رہا ہے، شاہ رخ خان اس فلم کے زریعے چار سال کے بعد بڑی سکرین پر واپسی کررہے ہیں. دوسری طرف دیپیکا اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے شائقین کافی بے تاب نظر رہے ہیں . شاہ رخ خان کا کہنا ہےکہ یہ فلم ہر لحاظ سے انٹرٹیننگ ہے.