اداکار ، رائٹر اور میربان واسع چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی فلمیں انڈیا میں بالکل لگنی چاہیں اور انڈیا کی فلمیں بھی ہمارے ہاں لگنی چاہیں انہوں نے کہا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب سینما اونرز نے انڈین اور انگلش فلموں سے کمایا۔ میں سمجھتا ہوں سینما انڈسٹری کی بحالی جس کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اسکو جاری رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے پاکستان کے ساتھ انڈین فلمیں ہمارے سینما گھروں کی زینت بنیں۔ مقابلے کی فضا میں کام زیادہ اچھا کرنے کا جذبہ بڑھتا ہے. واسع چوہدری نے مزید کہا کہ اینیمیٹڈ موویز بھی بننی چاہیے نیز ہر طرح کی موویز بننی
چاہیے۔ واسع چوہدری سے ایک سوال پوچھا گیا اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیبل پر انڈیز موویز چل رہی ہیں تو سینماز میں کیوں نہیں؟ ان کے اس جواب پر کچھ صحافیوں نے کہا کہ ہماری کیبل پر تو انڈین فلمیں نہیں لگتیں تو واسع نے کہا کہ بھئی چل رہی ہیں کیبل پر انڈین فلمیں اس بات پہ صحافیوں اور واسع میں گرما گرمی بھی ہوئی۔ آخر میں واسع بات چیت کو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔یاد رہے کہ واسع چوہدری ندیم مانڈوی والا کی اینیمیٹڈ مووی اللہ یاد کی تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دینے آئے تھے.