یوم آزادی کے موقع پر ہر شہری اپنے حصے کا ایک درخت لگائے

0
70

سرگودھا۔ 30 جولائی (اے پی پی) یوم آزادی کے موقع پر جہاں پاکستانی قوم ملک سے محبت کے اظہار کیلئے اپنی چھتوں پر قومی پرچم لہرائے گی وہاں پر اگر ہر پاکستانی قومی پرچم کیساتھ ایک پودا لگائے تو پاکستان نہ صرف فضائی آلودگی سے پاک ہوگا بلکہ سر سبز و شاداب پاکستان بھی معرض وجود میں آئیگا۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران سرگودھا و ایگزیکٹو ممبر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شفیق الرحمن نے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک ٹمبر مافیا کیخلاف سخت کاروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک پاکستان سرسبز و شاداب نہیں ہوسکتا اتنے درخت لگائے نہیں جاتے جتنے روزانہ کی بنیاد پر کاٹے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے ہر گزرتے دن کیساتھ خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہے شفیق الرحمن نے کہا کہ حکومت یوم آزادی کے موقع پر درختوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کیلئے یونین کونسل کی سطح پر تحریک چلانے کیلئے اقدامات کرے تاکہ ہر شہری اپنے حصے کا درخت لگائے۔

Tagsbaaghi

Leave a reply