بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں کے کچھلا نگر پنچایت میں گائے کی حالت اچانک بگڑنا شروع ہوئی جس سے ایک کر کے 22 گائے دم توڑ گئیں۔ بھارتی میڈیا نے ان کے مرنے کی وجہ سے ہرا چارہ کا کھانا بتایا ہے۔ مرنے والوں میں 11 گائے،تین بچھیا و چار سانڈ شامل ہیں۔ کل 76 مویشی تھے باقی جانوروں کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

بھارت، مسلمان رکن پارلیمنٹ کو دیا عدالت نے بڑا جھٹکا

ڈی ایم دنیش کمار سنگھ نے کہا کہ ضلع کے کچھلا نگر پنچایت علاقے میں کچھ مویشیوں کی موت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں موت کی وجوہات کے لئے آئی وائی آر آئی بریلی کے ڈائرکٹر سے اپیل کی گئی جس پرماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

ٹیم نے تمام مویشیوں کا پوسٹ مارٹم کیا اور چار کے نمونے لئے ۔ ڈاکٹروں نے مویشیوں کے زیادہ چارہ کھانے کی وجہ سے نائٹروجن پوئزنگ پھیلنے کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔

بھارت، عدالت نے کانگریس کے سینئر رہنما کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی

بھارت، ماونوازوں کے ہاتھوں کتنے بھارتی فوجی مارے گئے، اہم خبر آ گئی

Shares: