ہندوستان: تیل اور قدرتی گیس پلانٹ میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے

0
64

نئی دہلی :ہندوستان: تیل اور قدرتی گیس پلانٹ میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے،اطلاعات کے مطابق ہندوستان کے شہر سورت میں او این جی سی پلانٹ میں لگاتار تین دھماکے ہوئے۔ذرائع کے مطابق بڑے پیمانے پرجانی اورمالی نقصانات کا اندیشہ ہے

ہندوستان کی ریاست گجرات کے سورت میں واقع تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن کے پلانٹ میں دیر رات آگ لگ گئی۔سورت کے کلکٹر ڈاکٹر دھول پٹیل نے کہا کہ تقریبا تین بجے او این جی سی ہزیرا پلانٹ میں لگاتار تین دھماکے ہوئے جس سے آگ لگ گئی ۔

جائے واقعہ پر فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موجود ہیں ۔ ابھی تک کسی کے مرنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ او این جی سی کے افسران کے ذریعہ پریشر والے گیس سسٹم کو ڈیپریسرائزنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی پلانٹ میں دھماکے ہوئے ان کے گھروں کی کھڑکیاں ہلنے لگیں ۔

Leave a reply