بھارت کھیل کے میدان میں بھی مکاری کرنے لگا : نٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آئندہ سال کرانے کےلئے لابنگ شروع
ممبئی:بھارت کھیل کے میدان میں بھی مکاری کرنے لگا : نٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آئندہ سال کرانے کےلئے لابنگ شروع ،اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال آسٹریلیا میں منعقد ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جو اب آئندہ برس کھیلا جائے گا کی میزبانی کےلئے بھارت نے لابنگ شروع کر دی ۔انٹر نےشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی )کی آج ہونے والی بورڈ مےٹنگ میں بھارتی اور آسٹریلوی بورڈ حکام بات چیت کریں گے،
بی سی سی آئی میگا ایونٹ2021میں کرانے کےلئے یڑی چوٹی کا زور لگائے گا۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں رواں سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ملتوی کردیا گیا تھا، دوسری جانب بھارت کو آئندہ سال ہونے والے مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ کی میزبانی کرنا تھی، ملتوی ہونے والا ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اب آئندہ سال اکتوبر میں ہوگا تاہم اس کی میزبانی کا فیصلہ موخر کردیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق بی سی سی آئی کی خواہش ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 میں کرائے جبکہ آسٹریلیا اپنے میگا ایونٹ کی 2022میں میزبانی کرے، آج ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ متوقع ہے،بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی اور سیکرٹری جے شاہ جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز اور چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے ویڈیو کال پر ہونے والی بات چیت میں اپنا کیس لڑیں گے،
ایک آئی سی سی بورڈ ممبر کے مطابق کینگروز آئندہ سال میگا ایونٹ کرانے کیلیے پر تول رہے ہیں،ان کی پوری کوشش ہے کہ 2022تک انتظار کی کوفت سے نہ گزریں۔دوسری جانب بی سی سی ا?ئی کا موقف بھی کمزور نہیں کہا جا سکتا، حکام کا بجا طور پر خیال ہے کہ اگر آئندہ سال کا میگا ایونٹ آسٹریلیا کرائے تو بھارت پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2022 اور اس کے بعد 50 اوورزکے ورلڈکپ 2023کا میزبان ہوگا، یہ بات معقول نہیں لگتی،بی سی سی آئی اپنا کیس لڑنے کےلئے ایڑی چوٹی کا زور لگائے گا،امکان یہی ہے کہ آسٹریلیا کو 2 سال تک انتظار کرنا ہوگا۔