نئی دہلی:بھارت نے بھی چاند پر جانے کی تیاری شروع کردی ہے اور اس سلسلے میں ایک مشن تشکیل دے دیا ہے .اطلاعات کے مطابق اس مشن کا آغاز 15 جولائی کو ہو گا۔.اس سے پہلے چین، امریکا، روس چاند پر جانے کا دعویٰ کر چکے ہیں.

ذرائع کے مطابق انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن چندریان 2 مشن کو 15 جولائی کو روانہ کر رہا ہے جس میں کوئی انسان تو نہیں مگر 3 روبوٹ ہوں گے جو سطح اور آسمان سے چاند کا سروے کریں گے۔ خلائی مشن ستیشن دھون اسپیس سینٹر سے روزانہ کیا جائیگا اور چندریان 2 میں ایک چاند گاڑی، لونر لینڈر اور روور پر مشتمل مشن ہو گا جسے بھارتی ساختہ جی ایس ایل وی ایم کے تھری راکٹ سے لانچ کیا جائے گا۔

چاند پر مشن بھیجنے کے حوالےسے بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ یہ مشن 6 ستمبر 2019 کو چاند تک پہنچے گا اور اگر لینڈنگ میں کامیابی کی صورت میں بھارت چوتھا ملک بن جائے گا ۔

انڈین سپیس ماہرین کے مطابق چاند پر اترنے کے بعد لونر لینڈر اور روور چاند کے قطب جنوبی کی جانب جائیں گے اور سائنسی اہم خطے کی کھوج کریں گے، ایسی اطلاعات ہیں کہ وہاں برفانی پانی موجود ہے۔

Shares: