مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب حکومت کے بڑے پیمانے پر اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے

پنجاب حکومت نے 33 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں...

کراچی میں پانی کی ایک بوند کا بھی اضافہ نہیں ہوا،علی خورشیدی

اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے شہر کراچی میں...

جامپور:بااثر زمیندار نے کسان کی فصل لوٹ لی، پولیس پر ملی بھگت کا الزام

کوٹ چھٹہ،باغی ٹی وی(تحصیل رپورٹرمریدٹالپور)راجن پور کی تحصیل جامپور...

پی ایس ایل10 میں اسٹیڈیم کی خالی نشستوں نے سوال اٹھادیے

پاکستان سپر لیگ کے 10ویں کے تیسرے اور...

بھارت، ایک اور نوجوان چڑھا تشدد کی بھینٹ

بھارت میں ایک اور نوجوان کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

بھارت، پیدل نوجوان کو کیوں قتل کر دیا گیا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست بہار کے ضلع گیا میں پیش آیا۔ گذشتہ روز ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور دوران علاج اس کی موت واقع ہو گئی۔

گیا کے علاقے بہوا چورا میں گزشتہ دنوں دو پڑوسیوں کے مابین جھگڑا ہوا جس میں روی کانت سنہا نامی شخص کوشدید چوٹیں آئی تھیں۔ روی کانت کو زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں سے اسے بہترعلاج کے لیے رانچی بھیج دیا گیا۔ دورا ن علاج روی کانت کی موت ہوگئی۔

بھارت، دلت بچے بھی ہجومی تشدد کا ہو گئے شکار

مشتعل لواحقین اور مقامی لوگوں نے اس کی لاش کو سڑک پر رکھ کر گھنٹوں احتجاج کیا اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا۔ لواحقین نے تھانہ انچارج پر بروقت کاروائی نہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔علاوہ ازیں لواحقین نے پولیس پر ملزموں کو بچانے کا الزام بھی عائد کر دیا ہے۔

بھارت ، بیمار بچے کے ماں باپ بھی ہجومی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے

دوسری طرف ڈی ایس پی راج کمار شاہ کے مطابق واقعہ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔ جن کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے وہ سبھی افراد مفرور ہیں اور ان کے گھر پر تالا لگا ہوا ہے۔

بھارت میں معمولی وجوہات پر تشدد کرکے لوگوں کو قتل کرنا ایک عام سی بات بن گئی ہے۔ پہلے ہجومی تشدد میں اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا جاتا تھا۔ اب تو عام نوجوان بھی معمولی سی وجہ پر قتل کیے جانے لگے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ ریاست بہار کے ضلع پٹنہ کے باڑھ تھانہ علاقے میںپیش آیا جہاں راستہ نہ ملنے پر گاڑی پر سوار لوگوں نے ایک نوجوان کو مار مار کر قتل کر دیا۔