نئی دہلی :پاکستانی کی سرحدی ناکہ بندی کے لیے بھارت نے اسرائیل سے جدید ڈرون خرید لیے ،اطلاعات کے مطابق بھارت بہت جلد اسرائیل سے جدید ڈرون خرید حاصل کر کے لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر تعینات کرے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے چین کے ساتھ سرحد ایل اے سی کی کڑی نگرانی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس کے لیے بھارتی حکومت نے اسرائیل سے 4 جدید ڈرون خرید لیے ہیں۔

اسرائیل بھارت کو 4 حیرون ڈرون مہیا کرے گا۔ حیرون ڈرون 45 گھنٹے تک پرواز کرنے کے ساتھ ساتھ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جدید ڈرون سے بھارت کی عسکری صلاحیت میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔ بھارت نے اسرائل سے جدید ڈرون خریدنے کا معاہد رواں سال کیا۔

Shares: