مظفرآباد: بھارت پاکستان پرکسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے ، صدرآزاد کشمیر،باغی ٹی وی کےمطابق صدرآزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظرخبردار کیا ہے کہ بھارت کسی بھی وقت پاکستان پرحملہ کرسکتا ہے
https://www.facebook.com/watch/?v=265034954622934
باغی ٹی وی کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بری طرح ناکام ہوچکا ہےااوراب وہ اپنی ناکام کوچھپانے اورکشمیر کوہاتھ سے جانے سے روکنے کے لیے آخری حربے کے طورپرحملہ بھی کرسکتا ہے
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی حملے کیصورت میں پاک فوج اور اس ملک کے نوجوانوں کو ہروقت تیاررہنا چاہیے ، انہوں نے کہا کہ یہ بی اطلاعات ہیں کہ بھارت جنگ کی تیاریاں کررہا ہے








