بھارت میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے میڈیا بے ضابطگی معاملے میں سابق وزیر اور کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔
بھارت: سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے شائننگ انڈیا کی قلعی کھول دی
سی بی آئی نے مسٹر چدمبرم کا جوڈیشل ریمانڈ بڑھانے کے لئے عدالت میں درخواست دی تھی۔
وکیل صفائی نے کہا کہ مسٹر چدمبرم کے معمول کے میڈیکل چیک اور وافر مقدار میں مناسب غذا کی ضرورت ہوتی ہے۔ وکیل کے مطابق چدمبرم بزرگ ہونے کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہیں اور تہاڑ جیل میں عدالتی کسٹڈی کے دوران ان کا وزن کم ہوگیا ہے، اس لئے ان کو جیل میں بھی گھر کا بنا کھانا دیا جاسکتا ہے۔
کانگریسی رہنما چدمبرم نے کشمیر معاملہ پر مودی حکومت سے کیا سوال کیا
سی بی آئی کے خصوصی جج اجے کمار نے چدمبرم کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرنے کا حکم دیا۔
گاندھی کا یوم پیدائش، کانگریسی رہنما نے بھارتی نظام پر ہی سوالات اٹھا دیے
واضح رہے کہ سابق ہندوستانی وزیر خزانہ پی چدمبرم میڈیا بدعنوانی معاملے میں 5 ستمبر سے تہاڑ جیل میں قید ہیں، سابق مرکزی وزیر پر متحدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے دور میں اپنے منصب کا غلط استعمال کرنے اور آئی این ایکس میڈیا کو غیرضروری فوائد پہنچانے کا الزام ہے، کانگریس کے سینئر رہنما چدمبرم کو 21 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔