بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکہ ضلع مﺅ کے محمد آباد گوہنہ کوتوالی علاقہ میں ہوا۔

بھارت، پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ، متعدد ہلاک

بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا جس سے دو منزلہ مکان زمین بوس ہو گیا۔ دھماکہ میں دو طالبعلموں سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ولیدپور قصبہ میں کنہیا وشوکرما کے مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے مکان زمین بوس ہوگیا۔ حادثہ میں اب تک 10 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ مکان کے سامنے سے گزرنے والے دو اسکول کے بچے اور دیگر راہگیر بھی اس کی زد میں آ گئے۔مکان زمین بوس ہونے سے اس کے ملبے میں 24 سے زائد افرادملبے تلے دب گئے۔ ملبہ کی زد میں اسکول جا رہے کچھ بچے اور راہگیر بھی آ گئے۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں زوردار دھماکہ، کتنے افراد مارے گئے؟ بڑی خبر

ضلعی مجسٹریٹ کے مطابق ملبہ ہٹانے اور امدادی کام شروع کر دیا گیا ہے۔حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کرائی جا رہی ہے۔

بھارت، سملیٹی بم دھماکہ: 6 مسلم ملزمان بری

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایٹہ ضلع میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں زبردست دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں چھ افراد ہلاک جبکہ کئی افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔

Shares: